جامعہ کراچی کے سابق صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر شکیل فاروقی انتقال کرگئے

0
46

جامعہ کراچی کے سابق صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر شکیل فاروقی کورونا سے انتقال کرگئے۔اہلخانہ کے مطابق کچھ روز سے شکیل فاروقی نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔ڈاکٹر شکیل فاروقی کو عارضہ قلب سمیت دیگر امراض بھی لاحق تھے۔ وہ انجمن اساتذہ کے دو مرتبہ صدر منتخب ہوئے، اس کے علاوہ رکن سینڈیکیٹ اور مشیر برائے شیخ الجامعہ کی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔شکیل فاروقی پاکستان ٹیلی ویژن میں اسلامی پروگرام کے طویل عرصہ تک میزبان بھی رہے۔

Leave a reply