مزید دیکھیں

مقبول

سانحہ بلوچستان،شہید ڈرائیور کا تعلق قصور سے،اہلیان علاقہ سوگ میں

قصور گزشتہ دن بلوچستان ٹرین سانحے میں جعفر ایکسپریس...

طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز...

مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں...

4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں 4 ارب روپے سے زائد سیلزٹیکس فراڈ...

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خودکش بمبار گرفتار

لاہور کے علاقے برکی روڈ کے قریب سی ٹی...

موٹروے زیادتی کیس، جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا

لاہور: موٹروے زیادتی کیس، جماعت اسلامی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی نے موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے 17 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اس بات کا اعلان میڈیا ٹاک میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر سترہ ستمر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ خاتون پر ظلم ہوا لیکن حکومت کے نمائندے غیر ذمہ دارنہ بیانات دے رہے ہیں۔ خاتون نے حکومت سے مدد مانگی تھی لیکن اسے نہیں ملی۔

اس سے قبل منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ مومن کی سیاست کا مقصد ذاتی نہیں بلکہ دین کو غالب کرنا ہوتا ہے۔ ظلم اور جبر کا خاتمہ نفاذ اسلام سے ہی ممکن ہے۔ ہم اس ملک میں اسلامی انقلاب چاہتے ہیں۔ ایسی حکومت ہونی چاہیے جو قرآن اور دین کو نافذ کرے۔