راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد نے کہاہے اسلامی ریاست میں قادیانیو ں کی جانب سے تبلیغ سمیت دیگرسرگرمیاں اور حکومتی سطح پر انھیں سپور ٹ،عاشقان رسول ﷺکوقبول نہیں، تحریک انصاف کی حکومت جان لے نبی ﷺکی ناموس اوراس حوالے سے موجود قوانین پروارکی کوئی صورت بھی قابل قبول نہیں ایسی کوشش بیساکھیوں پرکھڑی حکومت کوزمین بوس کرسکتی ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گلریزمیں کاروباری مرکزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری سید امجدحسین شاہ،زونل امیرپی پی13ملک محمدالیاس،قاضی فیض رسول،سرداررفیع الدین،عمرفاروق ودیگر ذمہ داران سمیت کاروباری شخصیات شریک تھیں۔راجہ محمدجواد نے کہاکہ مومن فاقہ کشی توبرداشت کرسکتا ہے لیکن روح محمدﷺاس کے جسم سے نکالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی،امریکی اور عالمی طاغوت کی ڈکٹیشن پر 295سی میں ترامیم اس سے قبل بھی حکمرانوں کی خواہش رہی لیکن شمع رسالت ﷺکے پروانے اس وقت بھی ان کوششوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوارتھے اب بھی ایسی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی۔

Shares: