جماعت اسلامی پر پابندی کی پانچ سال کے لیے توثیق

دہلی کی ایک عدالت نے نریندر مودی کی مسلم دشمنی کے اشارے پر ناچتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جماعت اسلامی پر پابندی کی پانچ سال کے لیے توثیق کردی۔
جماعت اسلامی پر پابندی، عدالتی ٹریبونل آج کیس کی سماعت کرے گا
دہلی ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک ٹریبونل نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے حکومت کے فیصلے کی تصدیق کی۔

جسٹس چندر شیکھر کی سربراہی میں ٹریبونل نے مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ، اس کے عہدیدار اور ممبران آزادی کے حامی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں ، جو ان کے مطابق غیر قانونی تھے۔

ٹریبیونل نے مودی سرکار کی لائن پر چلتے ہوئے کہا ، ”حکومت کے پاس غیر قانونی سرگرمیوں کی ایکٹ کی سیکشن 3 کی دفعہ 1 اور 3 کے تحت جماعت اسلامی کو غیرقانونی جماعت قرار دلوانے کے لیے کافی قابل اعتبار مواد اور بنیاد موجود ہیں۔ “
28 فروری کو ، ہندوستانی حکومت نے جماعت اسلامی کو ”کالعدم تنظیم“ قرار دیا تھا۔ 22 فروری کی رات ، پولیس نے جماعت کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سمیت وادی بھر میں 400 ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

Comments are closed.