جمائما کی فلم کی پہلی جھلک، سجل علی دوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں

0
42

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جو بطور پرڈیوسر اپنی پہلی فلم وٹس گوٹ ٹو ڈو ود اٹ بنا رہی ہیں.فلم میں‌ پاکستانی اداکارہ سجل علی کے علاوہ بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ہیں. اس فلم کا جب اعلان کیا گیا تو چہ مگوئیاں جاری تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ سجل علی جمائما کی فلم میں‌ کام کررہی ہیں سجل علی نے تو اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں‌کی تھی لیکن جمائما گولڈ سمتھ نے جب سجل علی کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا

پر جاری کی تو سجل علی کے مداح بہت خوش ہوئے. اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. اب حال ہی میں پروڈکشن ٹیم نے فلم کی پہلی جھلک دکھلا دی ہے سجل علی اس میں دوپٹہ اوڑھے ہنستی مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں. سجل علی کے اس پہلے انٹرنیشنل پراجیکٹ کے لئے ان کے مداح ان کو بہت سراہ رہے ہیں اور فلم میں ان کی جھلک دیکھ کر اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں. کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ فلم کی کہانی عمران خان اور جمائما گولڈ‌سمتھ کی شادی اور محبت کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے غیر ملکی ان رپورٹس میں‌ کتنی صداقت ہے یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن فی الحال پاکستانی بھی اس فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں.

Leave a reply