سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

سابق سینیٹر جمال خان لغاری پاکستان وائلڈ لائف ایمبیسڈر تعینات
0
83
romina khursheed

وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے سابق سینیٹر جمال خان لغاری کو انکی وائلڈ لائف پر خدمات کے اعتراف میں، انہیں پاکستان وائلڈ لائف ایمبیسڈر تعینات کر دیا۔
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر نے انکی گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں وائلڈ لائف پر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی وائلڈ لائف کی بہتری کے لیے موثر آواز ثابت ہونگے۔

سابق سینیٹر جمال خان لغاری نے وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر سے ملاقات کے دوران آگاہ کیا کہ انہوں نے استور مارخور کی ایک ذیلی سپیشیز کو پاکستان میں دریافت کیا جو پہلے ۱۹۰۵ میں سامنے آئی تھی اور جب انہوں نے اسکی تصویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لگائی تو غیر ملکی وائلڈ لائف ماہرین نے ان سے رابطہ کیا اور انکی اس دریافت پر انکو سراہا۔سابق سینیٹر جمال خان لغاری نے مزید بتایا کہ انہوں نے "سنو لیپرڈ” پر انتہائی مفید کام کیا ہے۔ رومینہ خورشید عالم نے انکے کام کو سراہتے ہوئے انکو پاکستان وائلڈ لائف کا ایمبیسڈر تعینات کر دیا۔
رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

Leave a reply