صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قاتلوں کو ملی سخت سزا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے جرم میں پانچ افراد کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے اور مقدمے میں ملوث ہونے کے جرم میں تین افراد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لکھاری جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018ء کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔وہ قونصل خانے میں اپنی بیوی کو دی گئی طلاق کے کاغذات کی تکمیل کے سلسلے میں گئے تھے۔اس دوران میں وہاں موجود اہلکاروں سے ان کا جھگڑا ہوگیا تھا۔پھرانھیں قتل کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے سوموار کے روز الریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں عدالت کے فیصلے کااعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے شاہی دیوان کے سابق مشیر سعود القحطانی کے خلاف بھی اس کیس میں ملوّث ہونے کے الزام میں تحقیقات کی گئی تھی لیکن پبلک پراسیکیوٹر کے بہ قول ان کے خلاف فرد جرم عاید نہیں کی گئی۔

سعودی انٹیلی جنس کے سابق نائب سربراہ احمد العسیری سے بھی اس کیس کی تحقیقات کی گئی تھی لیکن انھیں ناکافی شواہد کی بنا پر رہا کردیا گیا ہے
واضح‌رہے کہ سعودی نژاد امریکی شہریت کے حامل واشنگٹن پورسٹ کے صحافی کو استنبول میں پر اسرار طور پر قتل کر دیا گیا تھا جس کے قتل کا الزام ترکی محمد بن سلمان پر لگاتا آیا ہے.

Shares: