جمال خاشقجی قتل کیس، سعودی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
50

جمال خاشقجی قتل کیس، سعودی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کیس،سعودی عرب کی عدالت نے11 ملزمان کوذمہ دار قراردے دیا، سعودی عرب کی عدالت نے 5مجرموں کو سزائے موت سنا دی،جمال خاشقجی کیس میں 3 مجرموں کو 24 سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے سعود القحطانی اور احمد اسیری کے خلاف ثبوتوں کی عدم موجودگی پر انہیں رہا کر دیا.

سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔ اس کیس میں 31 افراد شامل تھے، جن میں سے 21 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دس کو تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا۔

سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ آگئی جس میں کئ اہم باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے.

جمال خاشقجی قتل کیس کی عدالت میں نو بار سماعت ہوئی،جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا،جمال خاشقجی کو2اکتوبر 2018 کواستنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا

Leave a reply