جمال خاشقجی قتل،امریکی عدالت نے سعودی ولیعہد بن سلمان کےخلاف سمن جاری کردیئے

0
31

واشنگٹن :جمال خاشقجی قتل،امریکی عدالت نے سعودی ولیعہد بن سلمان کےخلاف سمن جاری کردیئے،اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد اس وقت سخت مشکل میں ہیں اوران کے سمن جاری کردیئے گئے ہیں ،

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے امریکی عدالت نے سمن جاری کردیا۔

دوسری طرف عرب میڈیا نے بھی کچھ اس طرح کا انکشاف کیا ہے ،عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان پر اغوا ، بے ہوش کرنے اورتشدد کرنے کی دفعات شامل ہیں

واضح رہے کہ امریکہ کے قومی انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کو گرفتار یا قتل کرنے کا حکم خود سعودی ولی عہد بن سلمان نے دیا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ کے نتائج توہین آمیز اور من گھڑت ہیں۔

Leave a reply