جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج اورنگی ٹائون میں دھرنا ہوگا
جماعت اسلامی کے تحت شہر میں سخت گرمی میں بد ترین لوڈشیڈنگ ، بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ بندش، کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناقص کارکردگی اور وفاقی حکومت اور نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی مسلسل سرپرستی کے خلاف احتجاجی مہم اور حق دو کراچی کو تحریک کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت بدھ9جون کو شام5بجے شاہراہ اورنگی پونے پانچ نمبر چورنگی پر دھرنا دیا جائے گا ،دھرنے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری و دیگر بھی خطاب کریں گے ۔
دھرنا رات گئے تک جاری رہے گا اور فیس بک پر لائیو نشر کیا جائے گا ۔