جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف 19 جولائی کو عوامی مارچ کا اعلان

0
61

جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی ، بیروگاری کیخلاف راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر عوامی مارچ کا اعلان کردیا، 19 جولائی کو امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں لیاقت باغ راولپنڈی میں مارچ کیاجائے گا،امیرجماعت اسلامی اسلام آبادنصراللہ رندھاوا نے کہاکہ ملک تاریخ کے بد ترین معاشی دور سے گزر رہا ہے روزمرہ کی اشیاء بھی انتہائی مہنگائی ہوئی ہیں، چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمہوریت کے لئے نہیں اپنی مفاد کے لئے ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ ہمارے وطن کی معاشی حالت خراب ہے ملک تاریخ کے بد ترین معاشی دور سے گزر رہا ہے جس کی مثال 72سال میں نہیں ملتی ہے موجودہ دور میںتایخی مہنگائی ہوئی ہے جی ڈی پی پچھلے سال 5.8فیصد تھی اس سال 2.9% ہے جو ٹارگٹ سے بہت کم ہے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں 9.4%اضافہ ہوا ہے موجودہ مالی سال کے دوران چینی پر سیل ٹیکس 8%سے بڑھا کر 17%کردیا ہے سیمنٹ کے اور پر ایکسائز ڈیوٹی 2روپے فی کلو کردی گئی ہے اس حساب سے ایکسائز ڈیوٹی میں 25%اضافہ کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ تنخوادار ملازمین کو پچھلے سال کے مقابلہ میں کم ملے گی تنخواہ بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں جبکہ کے مہنگائی میں اضافہ ہواہے پاکستان میں پانچ بڑے سیکٹر جو برآمدات کرتے تھے جن میں ٹیکسٹائل،سرجری,کھیلوں کا سامان اورقالین وغیرہ شامل ہیں اس پر پہلے صفر فیصدٹیکس تھا اب 17%ٹیکس کردیاگیاہے. جس سے ملک کی برآمد متاثر ہوںگی اسی وجہ سے انڈسٹریاں بند ہورہی ہیںموجودہ حکومت نے ڈالر کی قیمت تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے کئی جس کی وجہ سے ملک پر غیرملکی قرض ہزار ارب روپے بڑھ گئے ہیںڈالر کی وجہ سے را میٹریل کی بھی قیمت بڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی،گیس اور پیڑولیم کی مصنوعات کی قیمتیں بڑ گئی ہیں جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا ہرطبقہ متاثر ہواہے آئی ایم ایف کے نمائندوں نے پاکستان کے معاشی حالت کو اپنے ہاتھ میں لیاہے اورکہاجارہاہے کہ ڈالر 172روپے تک جائے گایوٹیلیٹی چارجز بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائی گئی ہیںسوالوں کے جواب میں انہوںنے کہاکہ جس نے کرپشن کی ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے سب کا احتساب ہوناچاہیے مخصوص لوگوں کااحتساب نہیں ہونا چاہیے اس کو احتساب نہیں انتقام سمجھا جائے گا اس لیے سب کا احتساب ہوناچاہیے ۔سپریم کورٹ میں ہمارا کیس پڑاہواہے جس میں ہم نے پانامہ کے باقی 436افرادکے احتساب کی بات کی ہے۔پانامہ کے باقی 436لوگوں کو احتساب کیوں نہیں ہورہا ہے سپریم کورٹ 436افراد کے احتساب پر ہماری پٹیشن سماعت کے لئے مقرر کرے سودی نظام سے نجات کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ایک طرف مہنگائی اس اسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب تنخواہ دار طبقہ بستر مرگ پر اہ گیا ہے۔جس نظریہ پر ہم نے الگ ملک بنایا تھا اس طرف واپس جانا ہوگاسود معاشی نظام سے پاک نظام اسلامی نظام ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔جماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ہرگھرپر دستک دیں گے اور عوام ان مسائل کاحل دیں گے ۔اس حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کا ایک مشترکہ عوامی مارچ 19جولائی کو لیاقت باغ میں کریں گے اس عوامی مارچ میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہو گی جبکہ مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کریں گے ۔

جے یوآئی کے احتجاج مظاہرے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (ف )کی طرف سے اس طرح کے کسی پروگرام کی دعوت نہیں ملی ہے دعوت ملے گی تو سوچیں گے۔چئیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن اپنی لڑائی لڑرہی ہے ہم احتساب کو نہیں روکنا چاہتے ہیںایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے احتساب کے عمل میں رکاوٹ آئے۔سینیٹ چیرمین کے خلاف تحریک ذاتی مفاد کے لیے ہے اس کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سینیٹ میںووٹ ڈالنے یانہ ڈالنے کے فیصلے پرہم غور کررہے ہیں جماعت اسلامی عوامی عوامی مفاد میں فیصلہ کریں گے
محمد اویس

Leave a reply