امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی سماجی دہشت گردی سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے،
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی خرابی دراصل تمام خرابیوں کی جڑ ہے،حکومت ابتدائی نوے دنوں میں ریلیف دینے کی بجائے تکالیف کا باعث بنی، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن میں ناقابل یقین حد تک اضافہ شرم ناک ہے، تینوں سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں،خطرناک پولرائزیشن نے گالم گلوچ، بدتہذیبی اور عدم برداشت کو جنم دیا،جماعت اسلامی عام آدمی کی آواز بن کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی، جماعت اسلامی عیدالاضحی کے بعد حکومت مخالف تحریک میں مزید تیزی لائے گی،امیر جماعت نے بلوچستان میں سیلابی ریلے اور بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، حکمرانوں کے کتے اور گھوڑے ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں مزے لے رہے ہیں جبکہ غریبوں کے بچے لوڈشیڈنگ سے گرمی میں تڑپ رہے ہیں۔ قوم کے ساتھ مذاق اور ظلم بند کیا جائے۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی سب سے متحرک خواتین ونگ ہے، سارا سال اس کی دعوتی، تربیتی، تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ ماؤں بہنوں بیٹیوں کی تحریک کے لیے مسلسل جدوجہد قابل قدر ہے ،ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے مل کر ملک کو 50 ہزار ارب روپے سے زائد کا مقروض کیا۔ اگر قرضوں کی بنیاد پر ترقی ہوتی تو آج ہم چاند پر ہوتے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں جھوٹ کا مقابلہ ہے۔ دیکھنا ہے کہ یہ مہنگائی، کرپشن اور نالائقی کا ورلڈ کپ کون جیتتا ہے؟
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات