جماعت اسلامی کی کونسی اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئی ؟
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی اہم وکٹ گرگئی ہے، مشہورسیاسی وسماجی شخصیت او سابق ضلعی امیرجماعت اسلامی اسلام آباد ریجن جناب زبیرفاروق خان اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں.
پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر فرید رحمان نے اسلام آباد کے تنظیمی عہدیداران کے ہمراہ زبیر فاروق خان سے ملاقات کی ہے، تحریک انصاف میں شمولیت پرخوش آمدید کہا گیا ہے، تحریک انصاف میں شمولیت پرمبارکباد دی گئی ہے. زبیر فاروق خان کی شمولیت وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی ملکی و غیرملکی سطح پراختیار کی جانے والی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے، زبیر فاروق خان صاحب اورتحریک انصاف کی تنظیم مل کراسلام آباد میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے ہراول دستے کا کردارادا کریں گے.