کراچی کے علاقے منگھوپیر گلزارآباد میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما اسحاق خان کے بیٹے کا قاتل گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کے مطابق پولیس نے ملزم مجاہد سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
گرفتار ملزم مجاہد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دو ساتھیوں کی مدد سے ریکی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو ساتھی سراج اور مقصود اب بھی مفرور ہیں جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قتل کرنے کی وجہ کیا تھی گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ 26جولائی کو منگھوپیر گلزار آباد کی ہارڈوئیر کی دکان پر پیش آنے والے واقعے میں مقتول کے والد اور چچا بھی زخمی ہوئے تھے