مزید دیکھیں

مقبول

چینی وفد کا کراچی کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کا دورہ

TIO بیجنگ کی سفارش پر، ٹڈاپ کے ٹیکسٹائل اینڈ...

سیالکوٹ:گھوئنیکی لائنز کلب کا سستا رمضان بازار، مستحقین کے لیے خصوصی پیکج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) گھوئنیکی لائنز کلب انسانیت...

جمیل احمد کو گورنراسٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان

گورنر اسٹیٹ بینک کے خالی عہدے پر جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔ انہیں 25 اکتوبر 2018 کو 3 سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا۔ جمیل احمد کا بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔

نئے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے تیار کردہ فہرست میں ڈاکٹر مرتضٰی ،عاصم میراج، ڈاکٹر سعید احمد کے نام بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وراں سال مئی میں رضا باقر کی مدت پوری ہونے پر مستقل گورنرکا عہدہ خالی ہوا تھا اور اس وقت ڈاکٹرمرتضٰی سید قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایک خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تحت کام کرتا ہے، جو بینک کے معاملات کی عمومی نگرانی اور بینک کے معاملات و کاروبار کی سمت متعین کرنے کا ذمہ دار ہے۔ بورڈ کی صدارت گورنر ایس بی پی کرتے ہیں جبکہ یہ آٹھ غیر انتظامی ڈائریکٹرز اور وفاقی حکومت کے سیکریٹری فنانس پر مشتمل ہوتا ہے۔ بورڈ کے غیر انتظامی ڈائریکٹرز کا تقرر وفاقی حکومت کی جانب سے تین سالہ مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔