جمیل فاروقی نے ساتھیوں کیساتھ مل کر مجھے ریپ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی. جویریہ شیخ کا دعویٰ

0
41

جمیل فاروقی نے ساتھیوں کیساتھ مل کر مجھے ریپ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی. جویریہ شیخ کا دعویٰ

جویریہ شیخ نے اپنی ٹوئیٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ "ایک چھوٹا سا واقعہ ہو تو پوری دنیا میں شور مچ جاتا ہے، پر اینکر جمیل فاروقی نے ساتھیوں کیساتھ مل کر مجھے ریپ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، میری آواز کوئی کیوں نہیں بن رہا۔ کیا آپ کے گھروں میں مائیں بہنیں نہیں ؟ سوموار کو تمام ثبوتوں کیساتھ میں جمیل فاروقی کیخلاف FIR کرواؤں گی”

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ "رات سے میسجز میں ٹوئیٹ ڈیلیٹ کروانے کا کہا جا رہا ہے، مجھے نہیں معلوم میرے والدین کا نمبر کیسےنکالا گیا پر رات سے گھر والے پریشان ہیں لیکن ہم ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مجھے میرے والدین کی سپورٹ ہے اور اب پورا پاکستان میرے ساتھ کھڑا ہے۔ جمیل فاروقی اب اپنی بدمعاشی کا حساب دینا ہوگا”


جویریہ شیخ نے مزید یہ بھی کہا کہ "جمیل فاروقی آج سےچار سال پہلے میں ڈر کے خاموش ہو گئی تھی، پر اب جب خوف کے بُت سے باہر نکلی ہوں تو تمہارے بےشرم فالورز جنہیں ماؤں بہنوں کی عزتوں کا خیال نہیں، اُن سے خوف نہیں آتا۔سچ بولتی ہوں اور اب عدالت ملیں گے۔اب اُن دوستوں کا نام بھی بتاؤں گی جو اس گھناؤنے جرم میں تمہارے ساتھی تھے.

تاہم خیال رہے کہ جمیل فاروقی نے اس دعویٰ پر نام لیئے بغیر کہا کہ "جب بات میں وزن اور دلیل باقی نہ بچےتوکردار پہ حملہ ہی آپشن ہوتاہے،یہ وہ سستا روایتی طریقہ ہے جس سےکوئی محفوظ نہیں، میں ہوائی باتوں پہ ردعمل دینےکا قائل نہیں لیکن آئی ڈی کی بدلتی پروفائل فوٹو، ٹائم لائن پر کوٹڈ ٹوئٹس اور فالوورز سےاندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ مہم جوئی کےپیچھے کون ہے ؟”
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عامر شہزاد کی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا
عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری کا آغاز
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف


علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایک بات گوش گزار کردوں کہ آپ جتنے مرضی غلیظ سیاسی ، گھٹیا سماجی ، ذاتی یا بد اخلاقی پر مبنی طریقے اپنا لیں ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، انشاءاللہ تعالی”

Leave a reply