کورونا وائرس کے خوف کے باعث آنے والی معروف ہالی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز بھی موخر کردی گئی

باغی ٹی وی: کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں دیگر معمولات زندگی جیسے بڑے برے ایونٹس مذہبی مقامات میوزیمز کھیل اور تعلیمی ادارےمتاثر ہوئے ہوئے ہیں وہیں فلم انڈسٹری کو بھی دھچکا لگا ہے جیمز بانڈ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کورونا پھیلنے کے باعث روک دی ہے اور اب یہ فلم اپریل میں نہیں بلکہ نومبرمیں ریلیز ہوگی


نو ٹائی ٹو ڈائی کے پروڈیوسرز مائیکل جی ولسن اور باربرا براکلی کا کہنا ہے کہ یہ فلم لندن میں 12 نومبر اور امریکا میں 25 نومبر کو اور اس کے بعد ہی فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا


پروڈیوسرز کے مطابق دنیا بھر کے سینما گھروں میں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کے پیش نظر فلم کی ریلیز میں تاخیر کر دی گئی ہے

یاد رہے کہ اس سے پہلے مشن امپاسبل 7 کی بھی اٹلی میں شوٹنگ کورونا کے خوف کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی

Shares: