جیمز بانڈ سیریز نو ٹائم ٹو ڈائی ایک بار پھر تاخیر کا شکار
ہالی وڈ کی معروف و مقبول جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گئی-
باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلی عالمگیر وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں ہر شعبے کو ہی شدید متاثر کیا۔
لاک ڈاؤن کے دوران زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات کے ساتھ ساتھ شوبز دنیا بھی اس کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کرتی رہی۔
کیونکہ کورونا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنیما بند ہونے کے باعث متعدد بڑی فلموں کی ریلیز روک دی گئی جبکہ ایوارڈ فنکشنز بھی موخر کر دیے گئے تھے۔
ان ہی میں شامل جیمز بانڈ سیریز کی نئی اور اداکار ڈینیئل کریگ کی سیریز کی آخری فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کی تاریخ بھی مسلسل تاخیر کا شکار ہوتی رہی-
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز بانڈ کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی آئندہ برس 2 اپریل 2021 کو ریلیز کی جائے گی-
ابتدا میں اس فلم کے پریمیئر کی تاریخ 31 مارچ 2020 رکھی گئی تھی تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے کیسز اور لوگوں کے گھروں تک محصور ہونے کے بعد اسے بڑھا کر اپریل تک کردیا گیا تھا۔
بعد ازاں ایم جی ایم، یونیورسل اور فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں فلم کو 12 نومبر جبکہ امریکہ میں 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
تاہم اب اس فلم کی ریلیز سے متعلق نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب یہ فلم آئندہ برس اپریل میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
MGM, Universal and Bond producers, Michael G. Wilson and Barbara Broccoli, today announced the release of NO TIME TO DIE, the 25th film in the James Bond series, will be delayed until 2 April 2021 in order to be seen by a worldwide theatrical audience. pic.twitter.com/NqHlU24Ho3
— James Bond (@007) October 2, 2020
جیمز بانڈ کے ٹوئٹر ہینڈلر میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ایم جی ایم ، یونیورسل اور بانڈ کے پروڈیوسر ، مائیکل جی ولسن اور باربرا بروکولی نے آج جیمز بانڈ سیریز میں 25 ویں فلم NO TIME TO DIE کی ریلیز میں 2 اپریل 2021 تک تاضیر ہو چکی ہے-
We understand the delay will be disappointing to our fans but we now look forward to sharing NO TIME TO DIE next year.
— James Bond (@007) October 2, 2020
ایک اور ٹوئٹر بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر سے ہمارے مداحوں کو مایوسی ہوگی تاہم اب ہم فلم نو ٹائم ٹو ڈائی آپ لوگوں کے ساتھ آئندہ برس شیئر کریں گے۔
یاد رہے کہ نہ صرف جیمز بانڈ کی نئی فلم ساتھ ہی بہت سی بڑی ٹینٹ پول فلمیں اگلے سال تک موخر کردی گئیں ، جن میں بلیک بیوہ اور دی فالکن اور دی ونٹرسولجر شامل ہیں-