جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

کراچی: جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے سی ٹی ڈٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں چینی شہریوں پر خودکش حملہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ملزم داد بخش کی شناخت پریڈ ہوئی، خودکش حملے میں زخمی ہونے والے اور واقعے کے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق شناخت پریڈ کے دوران ملزم کے ساتھ 10 ڈمی ملزمان بھی پیش کیے گئے تھے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم حملے سے قبل جامعہ کراچی آیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں گھر کی تلاشی لی گئی اور دوران تلاشی انتہائی اہم شہادتیں قبضے میں لی گئیں ملنے والے 2 ہینڈ گرینڈ، ریمورٹ کنٹرول اور سرکٹ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جبکہ مقدمے میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے خودکش حملے سے قبل چینی اساتذہ کو لانے والی وین کی ریکی بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں 3چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

Comments are closed.