جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام گاما اسٹیڈیم میرپور خاص میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر مہمان خصوصی حماس کے سینئر رہنماء ڈاکٹر ناجی ظہیر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماءاسلام روز اول سے فلسطینی مسلمانوں کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے انکی بے مثال خدمات پر میں آج مفتی محمود کانفرنس کے توسط سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے جس طرح حضرت مفتی محمود رح ہر فورم پر امت مسلمہ کی ترجمانی کیا کرتے تھے آج انکے حقیقی فرزند مولانا فضل الرحمن نے اسکا حق ادا کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکٹری جنرل علامہ راشدمحمود سومرو نے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی ہر طرح تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور جمعیت علماء اسلام کے اک اک کارکن کا مشکور ہوں جنہوں نے ہر میدان میں اپنے فلسطینی مسلمانوں کو یاد رکھا اور انشاءاللہ ہمارا یہ رشتہ قیامت کی صبح تک یونہی رہےگا.
اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود رح کی شخصیت اک عالمگیر شخصیت تھی انکی سیاسی علمی اور سماجی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل نہی بلکہ ناممکن ہے مفتی محمود رح سیاسی میدان کے ساتھ ساتھ مفتی اعظم پاکستان اور شیخ الحدیث تھے مفتی محمود رح نے ہر تحریک میں دستہ اول کا کردار ادا پچاس سال قبل مفتی محمود رح نے قادیانی کے خلاف جو جمہوری جنگ لڑی اور انکو پاکستان کے آئین میں کافر قرار دلوایا جو پاکستان نظام مصطفی کے نام پر وجود میں لایا گیا اور یہاں جموری نظام کی بالادستی کی بات کی گئی لیکن آج پاکستان کے حالات اور نظام اس کے برعکس ہے اس ملک میں جمہوری کا قتل عام کیا گیا جمہوریت پر شب خون مارا گیا عام انتخابات س میں پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا آج ہم پاکستان کے موجودہ نظام سے مایوس ہوچکے ہیں اسکا اک ہی حل ہے وہ ہے انقلاب ،آج پاکستان سے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ الگ ہونے کی باتیں کررہا ہے ان صوبوں کے معدنیات پر اور انکے ذخائر پر آج مقتدر قوتیں قابض ہوچکی ہے اور موجودہ حکومت اک کٹھ پتلی بن کر تماشہ دیکھ رہی ہے ،خیبرپختواہ کے قبائلی علاقوں میں سینکڑوں لوگوں و ماورائے عدالت قتل کئے گئے اور انکے معدنیات پر اور ذخائر پر قبضے کئے گئے اسی طرح بلوچستان میں یہی صورتحال کافی عرصہ سے جاری ہے آج بلوچستانُکی عوام آزادی کے نعرے بلند کررہے ہیں سندھ کے علاقوں کو ڈاکوؤں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے جوکہ حکومت سندھ کیلئے شرم کی بات ہے ان ڈاکوؤں کے پاس بھاری اسلحہ ان علاقوں کے وڈیرے اور صوبائی وزراء فراہم کرتے ہیں تو سندھ کے اندر امن کیسے آئےگا آج پاکستان جےیو آئی اور دینی مدارس کی وجہ سے محفوظ ہین اگر ہم نے ہاتھ کھینچ لیا تو پھر ہم دیکھیں گے کہ آپ لوگ کہاں کھڑے ہو فلسطین کے مسلمان شہید ہورہے ہیں اور ہمارے حکمران سمیت اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
سندھ باب الاسلام اور جمعیت علماءاسلام کی دھرتی ہے، مولانا فضل الرحمان
الخدمت بنو قابل نے اپنے پہلے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا