جمیعت علمااسلام کاآزادکشمیرانتخابات میں PTI کی حمایت کااعلان:وقت کاتقاضا ہےکہ عمران خان کاساتھ دیاجائے

مظفرآباد:آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کا انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان:وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں الیکشن 2021 کیلئے سیاسی جوڑتوڑعروج پر ہے اور متعدد سیاسی رہنما اپنی اپنی جماعتیں چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں شامل ہونے کا اعلان کررہے ہیں، جب کہ کئی جماعتیں انتخابات میں دوسری جماعت کی حمایت کرتی نظر آرہی ہیں۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابت میں آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، اور اپنے تمام امیدواروں کو انتخابات 2021 میں پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں بٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام کے وفد نے امیر جماعت قاضی محمود الحسن کی قیادت میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی، اس موقع پر قاضی محمود الحسن کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے قائدین نے اس عزم کااظہارکیا کہ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ پوری قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہو،عمران خان وہ کچھ کررہا ہے جس کا دہائیوں سے قوم حکمرانوں سے مطالبہ کرتی آرہی ہے

جمعیت کے قائدین کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہادراورملک وقوم کی امنگوں کے مطابق نظام حکومت چلا رہے ہیں ، کمی بیشی ہوتی رہتی ہے لیکن جس طرح ملکی سلامتی ، معیشت اوراسلام پسندی کی طرف عمران خان جارہا ہے علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے ساتھ کھڑے ہوں‌ اورآج جمیعت نے اس پرعمل بھی کردکھا یا ہے

Comments are closed.