جمعیت علماء اسلام کی کرونا لاک ڈاؤن کے نام پر کراچی کے شہریوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت

0
31

جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کرونا لاک ڈاؤن کے نام پر کراچی کے شہریوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا لاک ڈاؤن کے نام پر ڈپٹی کمشنرز، ایسیز اور ایس ایچ اوز کی چاندنی کو روکا جائے۔ کراچی انتظامیہ نے مہنگائی اور کرونا کے ڈسے ہوئے شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔
اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ اور دوکانداروں کی پکڑ دھکڑ بدترین ظلم ہے۔ عدالت از خود نوٹس لیکر شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور دوکانوں کو سیل کرکے ماہ مبارک میں رشوت کا بازار گرم کر دیا گیا ہے۔ آخر یہ بھاری جرمانہ کس قانون کے تحت لیا جارہا ہی قاری محمد عثمان نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بدترین مہنگائی غربت اور بے روزگاری کے شکار شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کر نے کے بجائے عوام سے ہمدردی کے عظیم الشان جذبے کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جسکے کئی مروجہ طریقے اپنائے جاسکتے ہیں۔
نہوں نے کہا کہ جب فوج کو بھی استعمال کیا جارہا ہے تو پھر لاؤڈسپیکر کے ذریعے اعلانات اور تنبیہ سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیلئے با آسانی تیار کیا جاسکتا ہے مگر اسمیں ڈپٹی کمشنرز، ایسیز اور ایس ایچ اوز چاندنی ممکن نہیں ہوگی۔ قاری محمد عثمان مزید کہاکہ بند ہوٹلوں سے پارسل لینے اور دینے والوں کی گرفتاری، ہوٹلوں، پارسل شاپوں اور دوکانوں کو سیل کرنے اور کروڑوں روپے کے بھاری جرمانے پر عدالت از خود نوٹس لیکر شہریوں کو اس بدترین عذاب سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے اختیاری اور من پسند ایام کے لاک ڈاؤن سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ من چاہا لاک ڈاؤن بہرحال تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں۔

Leave a reply