جموں کشمیر کی نصف کرکٹ ٹیم لاپتہ، کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو زمین کھا گئی یا آسمان؟ دل دہلا دینے والی رپورٹ منظر عام پر

مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ٹیم کے نصف سے زائد کھلاڑیوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کا کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

باغی ٹی وی کی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370ختم کئے جانے سے دیگر طبقوں کی طرح کرکٹ کے کھلاڑی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) اپنی ٹیم کوآندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں ہونے والی وجی ٹرافی میں نہیں بھیجے گی کیونکہ انہیں گورنرستیہ پال ملک سے کھلاڑیوں کے تحفظ کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ۔بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد سے جموں وکشمیرکے کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا اور وہ لاپتہ ہیں۔ جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن اپنے جن کھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ میں نہیں ہے ان میں کپتان پرویزرسول بھی شامل ہیں۔

جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹوشاہ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم شاید ہی وجے ٹرافی میں حصہ لیں کیونکہ حالات اس قدر خراب ہیں کہ ہمارا اپنے کھلاڑیوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہمارے پاس کھلاڑیوں کے موبائل نمبر ہیں، لیکن انہوں نے اپنے لینڈ لائن نمبرہمیں نہیں دیئے ہیں۔ آج کے زمانے میں لوگ لینڈ لائن استعمال نہیں کرتے ہیں۔ ہم نے کچھ کھلاڑیوں سے بات ضرورکی لیکن جوکھلاڑی وادی میں ہیں ہم ان سے رابطہ نہیں کرپارہے ہیں کیونکہ ان کے موبائل فون کام نہیں کررہے ہیں۔ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ کپتان پرویزرسول کہاں ہیں۔

واضح رہے کہ وجے ٹرافی میں کئی ریاستی ایسوسی ایشن کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس ٹرافی کا انعقاد نئے کھلاڑیوں کی تلاش اورمیچ پریکٹس کےلئے آندھراپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کرتی ہے۔

Comments are closed.