مقبوضہ جموں، 4 مسلمان تاجر گائے سمگلنگ کے الزام میں گرفتار
مقبوضہ جموں میں بھارتی پولیس نے انتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مسلمان تاجروں کو گائے اسمگلنگ کاالزام لگاکر گرفتار کرلیا ہے اور مسلمان تاجروں کے 30 سے زائد مویشی قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پولیس نے راجوری میں درہالی پل پرتین گاڑیوں کوروک کرایک ڈرائیور کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر دوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بھارتی پولیس نے راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں ایک اورواقعہ میں ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرکے آٹھ مویشیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
اسی طرح ضلع پونچھ کے علاقوں بہرام گالا اورڈکی میں پولیس نے دوگاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا اورمزید آٹھ مویشیوں کو اپنے قبضے میں لے لیاہے۔ مقبوضہ جموں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا ہے کہ جموں میں بھی بھارتی ریاستوں والا کھیل دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں میں پولیس میں موجود انتہاپسند عناصر کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس پر مقامی مسلمانوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے.