جمہوریت کی فتح ہوئی،صمصام بخاری کی صادق سنجرانی کو مبارکباد.

 جمہوری اداروں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو آئندہ بھی منہ کی کھانا پڑے گی.  ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے جمہوری اداروں کی توڑپھوڑ پر یقین رکھنے والے عناصر ملک و قوم کے دوست نہیں ہو سکتے.

لاہوریکم اگست:صوبائی وزیرسید صمصام علی بخاری نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پرچیئرمین سینٹ سردار صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ آج جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سینٹ کے جمہوری ادارے کو کامیابی سے چلاتے رہیں گے۔صمصام بخاری نے کہا کہ جمہوری اداروں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو آئندہ بھی منہ کی کھانا پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری نظام کے استحکام کے لئے اداروں کا استحکام بہت اہم ہے اور ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے جمہوری اداروں کی توڑپھوڑ پر یقین رکھنے والے عناصر ملک و قوم کے دوست نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپشن کے خلاف کھلی جنگ شروع کی جا چکی ہے۔ کچھ عناصر کرپشن کے اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ارکان کی خرید و فروخت جیسی قبیح حرکت کے ذریعے سسٹم کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے تھے۔ تاہم جمہوریت پر اعتماد رکھنے والے ارکان نے اس ٹولے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
٭٭٭

Shares: