جمشید اقبال چیمہ لائیو شو کے دوران غصے میں آگئے، شو چھوڑ کر چلے گئے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب آپ لوگ کب معافی مانگیں گے قوم سے ،کاوے موسوی نے معافی مانگ لی ہے، موسوی کو ٹیکس کا پیسہ ادا کیا گیا جو قوم کا تھا اس نے معافی مانگ لی

پی این این پر پروگرام کھرا سچ کے اینکر مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ دیکھیں مبشر صاحب مجھے نہیں سمجھ ائی کہ آپ نے یہ سوال کیسے کیا،دنیا میں ایک ہی طریقہ ہے کسی کی کرپشن کو ناپنے کا ،وہ ایسڈ ہیں، ایسڈ کا ہی پوچھا جاتا ہے، دنیا کے 193 ملکوں میں کرپشن کی نہ فوٹو ہوتی ہے نہ نوٹوںً کے نشان ہوتے ہیں، اسکی آمدنی اور وسائل کو دیکھا جاتا ہے، اگر نواز شریف کو تین عدالتوں نے سزا دی ہے تو آپ مجھ سے کیا بات کر رہے ہیں کہ میں معافی مانگوں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ نے طعنہ مارا،اب سن لیں کاوے موسوی کو میاں صاحب نے اپائنٹ نہیں کیا تھا، براڈ شیٹ کو میاں صاحب نے اپائنٹ نہیں کیا تھا ،براڈ شیٹ کوپیسے آپکی حکومت نے دیئے، آپ بھول رہے ہیں، اگر آپ نے بات کرنی ہے تو ٹھہر جائیں مجھے بات مکمل کرنے دیں، یہ اسمبلی نہیں ہے ، جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ مجھے بات کرنے دیں ،بلایا ہے تو بات کرنے دیں، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آپ سوال سن لیں پھر اسکے بعد جواب دیں، جمشید اقبال چیمہ مسلسل بولتے رہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ یہ پارلیمنٹ نہیں کہ مسلسل بولتے رہیں، آپکے شہباز گل صاحب لوگوں کو ٹی وی پر گالیاں دیتے ہیں پھر ان گالیوں کا مطلب سمجھاتے ہیں، وہ بھی گالیوں سے یہ تو کوئی طریقہ نہیں ہے

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا پروگرام کھرا سچ میں کہنا تھا کہ ووٹ پڑیں گے تو وہ کاؤنٹ ہوں گے، تحریک انصاف کی باڈی اسوقت الیکٹڈ ہے یا نہیں؟ اسکا پتہ ہے،اب تو سارے سیلکٹڈ ہیں اس میں،اسد عمر کوئی سیکرٹری جنرل الیکٹ ہوئے تھے؟ یہ الیکٹڈ پارٹی نہیں،

علی گوہر بلوچ کا کہنا تھا کہ معاملات اب منطقی انجام کی طرف پہنچ چکے ہیں، انکے پاس اب کوئی جواز نہیں ،اتنے لاکھ بندوں کا اعلان کیا، شیخ رشید نے بڑھکیں ماریں، فواد چودھری نے دھمکی دی، اب سب ختم ہونے والا ہے، میں بتاؤن کہ شیخ رشید کا پتہ ہو گا اس نے کافی بار کوشش کی ن لیگ میں آ جاؤں، اس پر نواز شریف نے سٹینڈ لیا، فواد چودھری کے بارے میں جو چہ میگوئیاں ہیں وہ مارکیٹ میں آ چکیں، سیلفیاں انکی سب کے ساتھ ہیں لیکن ن میں فواد چودھری کی جگہ نہیں، میاں صاحب اصولی سیاست کرتے ہیں، عدم اعتماد میں محدود چوائس ہوتی ہے بے شمار لوگ ہیں جنہوں نے کہا کہ ہم ووٹ دیں گے

Shares: