جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت منظور ، عدالت نے دیا اہم فیصلہ
باغی ٹی وی رپورٹ : لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کی 20 فروری تک حفاظتی ضمانت منظو کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جمشید دستی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں جمشید دستی کی غیر قانونی حراست کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مظفر گڑھ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہیں، جمشید دستی کو ابھی رہا کیا جائے۔
سابق رکن قومی جمشید احمد دستی کو ملتان کینٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کر لیا گیا تھا، عوامی راج پارٹی کے سربراہ کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج تھا،جمشید دستی کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔ گرفتار پولیس اہلکار فرخ شہزاد، جمشید دستی کا گن مین اور جماعت کا سرگرم رکن بھی رہ چکا ہے








