جموں وکشمیرنیشنل فرنٹ کا حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض احمد نائیکو اور دیگر شہدا کوخراج تحسین

کشمیری قوم شہدا کی مقروض ہے جنہوں نے آزادی کے مشعل کو روشن رکھنے کی خاطر اپنا سرخ گرم لہو پیش کیا

سری نگر: باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیرنیشنل فرنٹ نے حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض احمد نائیکو اور دیگر شہدا کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے جنہیں گذشتہ روز جنوبی کشمیر میں ایک محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران بھارتی قابض فوج نے شہید کیا تھا۔
جے کے این ایف کے ترجمان نے سری نگر سے جاری ایک پریس بیان میں کہا، کہ کمانڈر نائکو اور عادل اس سرزمین کے ان قابل فخر فرزندان میں شمار ہوتے ہیں جن کی بھارت سامراج کے خلاف طویل جدوجہدآنے والی نسلوں کے لئے ایک مشعل راہ ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ ”پوری کشمیری قوم کو ان بہادر بیٹوں پر نازہے جنہوں نے نیک مقصد کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے .
واضح رہے کہ چند روز قبل جھڑپ میں بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے ٹاپ کمانڈر ریاض نائیکو کو شہید کر دیا

حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاوں میں آنے کی اطلاع ملنے کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر گاوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا تھا، ریاض نائکو کے آبائی گاوں میں بھارتی فوج نے منگل کی شام ایک بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا،

Shares: