جان لیوا وبا نے مزید 29 جانیں لے لیں
جان لیوا وبا نے مزید 29 جانیں لے لیں
باغی ٹی وی : کورونا کی تیسری لہر کے اثرات جاری ہیں ، جان لیوا وبا نے مزید 29 جانیں لے لیں، چوبیس گھنٹے کے دوران 1 ہزار 228 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 621 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 بتائی گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 832 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں 1 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ 4 افراد کی حالت گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تشویشناک ہو گئی، موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1 ہزار 875 ہے.
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 46ہزار 728، سندھ میں 3لاکھ 39ہزار 962، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38ہزار 421 اور اسلام آباد میں 82 ہزار 916 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 27ہزار 387، آزاد کشمیر میں 20ہزار 505 اور گلگت بلتستان میں 6ہزار 394 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
دنیا بھرمیں کورونا سے 18 کروڑ 42 لاکھ 33 ہزار 949 افراد متاثر ہیں جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 39 لاکھ 87 ہزار 322 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں 16 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 914 مریض کورونا کے پنجے سے نکل کر صحت یاب ہو چکے ہیں