لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ
باغی ٹی وی رپورٹ : لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث ٹرین کی بوگی پٹری سے اترگئی۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث لاہور آنے جانے والی ریلوے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ پٹری ٹوٹنے کے باعث ڈی ایس آفس کے پاس پیش آیا۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں تیزگام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،
یاد رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.