عام انتخابات، کاغذات نامزدگی، جانچ پڑتال کا عمل آج سے

0
292
ecp

عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے دن سات سے کم کرکے پانچ کر دیے گئے ہیں جانچ پڑتال 30 دسمبر تک ہوگی،کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل تین جنوری تک کی جا سکے گی، ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، الیکشن کمیشن نے تمام صوبوں میں ٹربیونل مقرر کر دیئے ہیں، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے.

جمعیت علماء اسلام نے سندھ سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
جمعیت علماء اسلام نے سندھ بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدوار میدان میں اتار دئیے ،علامہ راشد محمود سومرو این اے 194 لاڑکانہ، پی ایس 5 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،اسلم غوری کراچی این اے 235، پی ایس 97 سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،سائیں عبدالقیوم ہالیجوی این اے 201 سکھر، این اے 199 گھوٹکی، پی ایس 6 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،ناصر محمود سومرو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ ، پی ایس 106 لیاری، پی ایس 18 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے،سائیں عبداللہ مہر این اے 193 شکار پور، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی این اے 192 شکار پور، میر عابد خان جتوئی پی ایس 08شکار پور سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،آغا ایوب شاہ این اے 200 سکھر، میر شاہ زین بجرانی این اے 191 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،امیر بخش عرف میر مہر پی ایس 25 سکھر ، پپو خان چاچڑ پی ایس 21 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،عبدالزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبرشہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے ،مولانا نور الحق این اے 239 لیاری، مولانا نصیر الدین سواتی این اے 244 کراچی غربی، سمیع سواتی پی ایس 116 کراچی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،قاری محمد عثمان این اے 243 کیماڑی, پی ایس 114 شیرشاہ کراچی، عمر صادق پی ایس 111 کیماڑی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تفصیلات جاری کردیں ،ملک بھر میں مجموعی طورپر 28ہزار 626امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے7713 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے،صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کےلئے 18546 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے

kaghaz

پنجاب،قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر 13823 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے
دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبہ پنجاب میں وصول شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دیں ،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل و مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر 13823 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔صوبہ پنجاب سےقومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3594مرد اور 277خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔صوبائی اسمبلی پنجاب کی جنرل نشستوں پر 8592مرد اور 437خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ مخصوص نشستوں برائے خواتین قومی اسمبلی کیلئے 195کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔مخصوص نشستوں برائے خواتین صوبائی اسمبلی پنجاب کےلئے 601خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔مخصوص نشستوں برائے اقلیت صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے 118مرد اور 9خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی نشستوں پر 182مرد اور 26خواتین کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔الیکشن شیڈول کے مطابق سکروٹنی کا عمل 30دسمبر تک جاری رہے گا۔

خواتین کی مخصوص سیٹوں کی سکروٹنی ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا نام نکال دیا
تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور بڑا دھچکا،خواتین کی مخصوص سیٹوں کی سکروٹنی کے لئے جاری فہرست میں سے تحریک انصاف کا نام نکال دیا گیا،الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کی ہے جس میں امیدواروں کو سکروٹنی کے لئےطلب کیا گیا ہے، اس فہرست میں تحریک انصاف کا نام شامل نہیں ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ شامل ہیں،الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان جماعتوں کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی سکروٹنی 26 سے 28 دسمبر کے درمیان ہوگی۔

نوازشریف ، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب سکروٹنی میں کلیئر قرار
الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب سکروٹنی،نوازشریف ، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب سکروٹنی میں کلیئر قرار دے دیئے گئے،نیب کے الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا،نیب ہیڈ کوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں قائم سیل کی تمام بیورو معاونت کر رہےہیں، الیکشن کمیشن سے موصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے، پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی سکروٹنی بھی جاری ہے

آصف زرداری، سلیم مانڈوی والا،عبدالقادر پٹیل،شازیہ مری،آسیہ اسحاق،ایاز صادق کے کاغذات منظور
پیپلزپارٹی کی سحر کامران کے مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،پیپلزپارٹی کی امیدوار خیر النساء مغل کے کاغذات بھی منظور کرلئےگئے، اس موقع پر سحر کامران کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے اتنے امیدوار ضرور ہوں گے کہ مجھے قومی اسمبلی میں سیٹ مل جائے گی،میرے کاغذات منظور ہو گئے ہیں. این اے 232 سے ایم کیو ایم پاکستان رکن رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں.سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے این اے 240 کی نشست پر کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں.سابق صدر آصف زرداری کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،این اے 243 سے پی پی امیدوار عبدالقادر پٹیل کے فارم بھی منظور ہو گئے،سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کے این اے 16 ایبٹ آباد سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے جمع کرائے گئے کاغذات منظور کر لیے گئے،لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے ایم کیو ایم امیدوار عمران اشرف، جی ڈی اے رہنما شمائلہ رضا کے این اے 240 کراچی، این اے 248 کراچی سے پی پی امیدوار فیضان راوت کےکاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، تنزیلا لغاری اور سعدیہ جاوید کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے.سابق وزیراعظم پاکستان اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی این اے 129 سے منظور ہو گئے،حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 1 بجے میرے کاغذات نامزدگی برائے حلقہ این اے 129 کی چانچ پرتال ہوئی جس کے بعد انھیں الحمدللہ منظور کر لیا گیا۔ میں تیسری دفعہ عاجزی کے ساتھ اپنے آپ کو اس حلقے کی عوام کے آگے احتساب کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ اگلے 5 سال کا منشور لے کر عوام سے مینڈیٹ مانگوں گا۔

حلقہ این اے 121 سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کاغذات منظور
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کاغذات منظور کر لیے گئے ،سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن شرافت نے مکمل کرایا،اس موقع پر احسن شرافت کا کہنا تھا کہ سردار ایا زصادق کی کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے.سردار ایاز صادق کے کاغذات درست قرار پائے ہیں تمام رپورٹس ساتھ لف تھیں، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی موجود تھے، کسی جماعت کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے ،ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہے،

این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا، این اے 118 سے پی ٹی آئی کے رہنما محمد خان مدنی ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک اعجاز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی،این اے 118، این اے 121، پی پی 155، 157، 162 کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ریٹرنگ آفیسرز کے آفس میں جاری ہے،این اے 118 سے کل 19 امیدوار جن میں سترہ مرد اور دو خواتین امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہے،این اے 121 سے کل 38 امیدواروں میں 35 مرد اور تین خواتین امیداوراوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ روحیل اصغر،تحریک انصاف کے رضوان ضیا، سمیت دیگر کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے، این اے 118 سے پی ٹی آئی رہنماء محمد خان مدنی، وسیم قادر ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ملک اعجاز سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے،این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 121 سے سردار ایاز صادق دوپہر تین بجے کے بعد اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کروائیں گے ،پی پی 155 سے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی بدر، مرکزی مسلم لیگ کے حافظ طلحہ سعید ،مسلم لیگ ن کے حاجی اللہ رکھا سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے،امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا

سکروٹنی کے لئے امیدوار پہنچے تو الیکشن کمیشن کا دفتر بند،آگاہ نہیں کیا گیا،امیدوار
پنجاب میں امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل شروع نہ ہو سکا ،آج چھٹی ہونے کی وجہ سے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل شروع نہیں ہوا ،صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی تاریخ تبدیلی بارے آگاہ ہی نہیں کیا ،صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کی امیدوار لاہور پہنچ گئیں ، صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سکروٹنی کل 26 دسمبر سے شروع ہو گی،کل مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے کاغذات کی نامزدگی کی سکروٹنی ہو گی، امیدواروں کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ تبدیلی کی بروقت اطلاع نہیں ملی، سرد موسم میں کئی گھنٹے کی مسافت طے کر کے لاہور پہنچے،یہاں دفتر کے باہر پہنچے تو پولیس نے اندر جانے سے روک دیا،

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق آر او آفس پہنچ گئے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق سکروٹنی کے لیے آر او آفس راولپنڈی پہنچے این اے 56 سے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھےسکروٹنی کا عمل 25 دسمبر سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا.

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑ تال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم
عام انتخابات میں حصہ لینے تمام امیدوار پولیس، نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، سٹیٹ بینک، پاور ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن، نیشنل کمیونیکیشن ڈویژن، ہاؤسنگ ڈویژن، چاروں چیف سیکریٹریز، سی ڈی اے کی سکریننگ سے گزریں گے اور تمام مراحل پار کرنے والا سکروٹنی پاس کرے گا،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑ تال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم کیا گیا ہے۔اِس سہولت مرکز کی معاونت نادرا،قومی احتساب بیورو، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں، یہ مرکز 24/7 کام کر رہا ہے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول شدہ امیدواران کے کوائف ضروری کاروائی کے لیے ان اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پاور ڈویژن ، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ، چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تحریری طور پر مطلع کیا ہےکہ وہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔ امیدواروں کی فہرست کا اجراء 24 دسمبر 2023 کو کیا جا چکا ھے ۔نادہندہ امیدواران کاغذاتِ نامزدگی کی چانچ پڑتال کے دوران مورخہ 25 تا 30 دسمبر 2023 تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے رجوع کریں ۔ نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔ حکومت کے تمام وفاقی ، صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی
پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی،پاکستان مسلم لیگ ن نے مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی،سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی کا نام پہلے نمبر پر سر فہرست ہے،کھئیل داس کوہستانی پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ،ڈاکٹر درشن لال، ڈاکٹر نیلسن عظیم اور اسفندیار بھنڈارا بھی فہرست میں شامل ہیں،عمر کوٹ سندھ سے نیلم، ڈاکٹر طارق جاوید، سردار درشن سنگھ بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں،جگدیش چند، عامر جاوید اور انیتا عرفان بھی فہرست میں شامل ہیں،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فہرست کی منظوری دی.

امیدواروں کے لئے بینرز،اشتہارات چھاپنے کے لئے ہدایت نامہ جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے ہدایت نامے کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی۔پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں۔اسی طرح بینر 3 فٹ لمبا اور 9 فٹ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہیے جبکہ پورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔ ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتا لکھنا لازم ہے جبکہ قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی ہے۔اسی طرح ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی۔انتخابی مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگا، جبکہ خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

کراچی میں قومی ،صوبائی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر 3 ہزار 365 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لیے 808 امیدوار میدان میں ہیں،صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر 2005 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر 552 امیدوار نے کاغذات جمع کرائے ۔ضلع شرقی میں قومی اسمبلی پر 180 اور صوبائی اسمبلی پر 448 امیدوار شامل ہیں،ضلع کیماڑی میں قومی اسمبلی پر 70 اور صوبائی اسمبلی پر 221 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ضلع وسطی میں قومی اسمبلی پر 146 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 356 امیدوار شامل ہیں،ضلع ملیر میں قومی اسمبلی پر 96 اور صوبائی اسمبلی پر 246 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ضلع جنوبی میں قومی اسمبلی پر 119 اور صوبائی اسمبلی پر 238 امیدوار میدان میں ہیں،ضلع غربی میں قومی اسمبلی پر 92 اور صوبائی اسمبلی پر 276 امیدوار شامل ہیں،ضلع کورنگی میں قومی اسمبلی پر 105اور صوبائی اسمبلی پر 220 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

مریم نواز 5 حلقوں ، جہانگیر ترین 3، مصطفیٰ کمال 2، پرویز الہی 2،بانی پی ٹی آئی 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔
لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ حلقوں پر 400 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 400 سے زائد امیدوار قسمت آزمائیں گے۔ این اے 123 سے نوازشریف کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے، این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، مریم نواز کے این اے 119 اور این اے 120 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں۔بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 242 کراچی میں شہبازشریف کے کاغذات جمع ہوچکے ہیں، محمود خان سوات میں 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے، بانی پی ٹی آئی کے میانوالی کی نشست این اے 89 سے کاغذات جمع کرا دیئے گئے۔شہباز شریف نے قصور کے حلقہ این اے 132 سے بھی کاغذات جمع کرادیئے،

مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین نے این اے 64 سے کاغذات جمع کرائے۔آصف زرداری این اے 207 نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز خٹک نے این اے 33 نوشہرہ اور 2 صوبائی نشستوں سے کاغذات جمع کرادیئے، سراج الحق این اے 7 لوئر دیر سے قسمت آزمائیں گے۔مصطفیٰ کمال نے این اے 242 اور این اے 247 کراچی سے کاغذات جمع کرا دیئے، عطا اللہ تارڑ نے پی پی 35 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، نواز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خرم دستگیر خان نے این اے 78 گوجرانوالہ کی نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی این اے 130 سے اپنے کاغذات جمع کرائے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اقبال احمد خان، جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ اور جے یو آئی کی طرف سے مولانا سلیم اللہ قادری نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

این اے 117 سے پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی، ن لیگ کے ملک ریاض اور آئی پی پی کے علیم خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 118 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز، پی ٹی آئی کے محمد خان مدنی اور غلام محی الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔این اے 119 سے مریم نواز، علیم خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 120 سے مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عطاء تارڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے122 سے بانی پی ٹی آئی، لطیف کھوسہ، اظہر صدیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 123 سے شہبازشریف، پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 124 سے آئی پی پی کے عون چودھری، رانا ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔این اے 125 سے ن لیگ کے افضل کھوکھر، سابق وفاقی وزیر عبدالغفور سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 126 سے جماعت اسلامی کے امیرالعظیم، سیف الملوک، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 127 سے بلاول بھٹو، شائستہ پرویز ملک، لطیف کھوسہ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود، حافظ نعمان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 129 سے حماد اظہر، مہر اشتیاق، بجاش نیازی سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 130 سے نواز شریف، یاسمین راشد، اقبال خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ، انکے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہربانو قریشی نے این اے 150 ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے جبکہ این اے 180 کوٹ ادو سے سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی سے این اے 249 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،تحریک انصاف نظریاتی کے مرکزی چیئر مین اختر اقبال ڈار نے شیخوپورہ این اے 115اور صوبائی اسمبلی پی پی 141میں کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیئے۔ گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 159 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے 12حلقوں سے 426 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 141چوہدری طارق محمود گجر نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ استحکام پاکستان پارٹی نے قومی اسمبلی کی 18 اور پنجاب اسمبلی کی 40 نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ علیم خان نے لاہور کے حلقوں این ے 117، این اے 119 جبکہ عامر کیانی نے این اے 47 اسلام آباد سے کاغذات جمع کروا دیے۔غلام سرور خان نے راولپنڈی کے حلقوں این اے 53اور 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، فردوس عاش اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ اور ہمایوں اختر نے این اے 97 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 284سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،گلوکارہ چاہت فتح علی خان بھی سیاسی میدان میں اترنے کو تیار ہیں،چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ،کاشف رانا عرف چاہت فتح علی نے وکیل کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

 الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

Leave a reply