جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے، صوبائی وزیر کا دعویٰ

جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے، صوبائی وزیر کا دعویٰ

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جنگلات کو آگ لگنے کے واقعات ،وزیراعلیٰ محمود خان کو کئی دن بعد آج ہوش آ گیا

وزیراعلیٰ محمود خان ہیلی کاپٹر پر سوار ہوئے اور آج لگنے کے کئی دن بعد جنگلات کا فضائی جائزہ لیا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ اور تمام اداروں اور محکموں کو ملوث افراد کے خلاف تحقیقات اور کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ
جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہے ۔نقصان پہنچانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ملوث افراد کو سخت سزائیں دلواکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ صوبائی حکومت جنگلات کے تحفظ اور مزید شجرکاری کے کوشاں ہے ۔ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی۔ اہل علاقہ حکومت کے ساتھ مل کر جنگلات کا تحفظ یقینی بنائیں۔ جنگلات ہمارے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ جنگلات کے تحفظ پر کوئی سمجوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

قبل ازیں جنگلات میں آگ لگائے جانے کے الزام میں آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور انکے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ یکم جولائی سے اب تک تقریبا 24 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جنہوں نے جنگلات میں آگ لگائی ریسکیو حکام کے مطابق مالا کنڈ ڈویژن کے جنگلات میں مئی میں 10اور یکم جون سے اب تک 75 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے ہیں

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کے پی کے کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ 25 مئی سے شروع ہوا ہے فسادی مارچ میں گرین بیلٹ کے درختوں کو آگ لگا کر جنگلات میں آگ لگانے کا پیغام دیا گیا جنگلات میں آگ جان بوجھ کر لگائی جارہی ہے صدر مملکت بھی اپنے اس خدشے کا اظہار کرچکے ہیں۔جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے لگائی جارہی ہے وفاق فوری طور پر جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لے تحقیقاتی ادارے فوری طور پر جنگلات میں آگ لگنے کی تحقیقات کریں۔

پشاور: خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

آزاد کشمیرکے علاقے میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی

آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری،چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے،وزیراعلیٰ

پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

Comments are closed.