کراچی : جنگلی بلیوں کی غیرقانونی فروخت کرنے والا شخص چڑیاگھرکا سرکاری ملازم نکلا۔
سندھ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پرجانوروں کی خرید وفروخت کے لیے پیج بنایا ہواتھا۔
سماجی رابطوں پر فروخت کیلئے پیش کی جانے والی بلیوں کے خریدار بن کر جانےوالے محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے لیپرڈ کیٹس کو بازیاب کرالیا تھا۔
سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر نعیم خان کے مطابق ملزم عامر عزیز نے سوشل میڈیا پر جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے پیج بنایا ہوا تھا۔
عامر عزیز کے خلاف کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چڑیا گھرکا سرکاری ملازم جنگلی بلیوں کے علاوہ مگرمچھ کی خرید وفروخت میں بھی ملوث ہے، اس معاملے پر کافی دن سے ٹیمیں کام کررہی تھیں۔








