پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں کہا ہےکہ مجھے پاکستان کی بہت بڑی فلموں کی آفر ہوئی تھی لیکن بعض وجوہات کی بناء پر میں نے ان میں کام نہیں کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے انڈیا سے کارتک آریان کے ساتھ ایک فلم آفر ہوئی تھی لیکن جب فلم مجھے آفر ہوئی اس وقت میں جاپان میں تھی ، جس کی وجہ سے یہ موقع میرے ہاتھ سے نکل گیا. انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں سپر ہٹ فلمیں چھوڑیں جنہیں بعد میںدوسری ہیروئنز نے کیا اور داد سمیٹی. جنت مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے اگر مناسب اور میری مرضی کا کردار ملا تو ضرور کروں گی.
”جنت مزرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے پاکستان سے باہر کی فلمیں آفر ہوئیں تو ان میں مجھے بولڈ ڈریسز پہننے تھے جس کی وجہ سے نہ کر دی” . یا رہے کہ جنت مرزا نے سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی سے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی ، یہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی ، اور جنت مرزا بھی شائقین کو اپنی اداکاری کے زریعے بہت زیادہ متاثر نہ کر سکیں. تاہم جنت کا کہنا ہے کہ مجھے بہت ساری ایکٹنگ کی آفرز آتی رہتی ہیں لیکن میں سوچ سمجھ کر ہاں کروں گی.








