معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کبھی بھی سوشل میڈیا سٹار نہیں بننا چاہتی تھی ، یہ تو قسمت تھی تو میں سوشل میڈیا سٹار بن گئی مجھے ٹک ٹاک سے شہرت مل گئی ، ورنہ میں تو پولیس آفیسر بننا چاہتی تھی ، میرے والد انجم کمال ایک پولیس آفسیر ہیں اور ان کو میں نے شاہانہ زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے ، ان کو بہت سہولیات اور مراعات ملی ہوئی ہیں وہ دیکھ کر میںبہت زیادہ متاثر ہوتی ہوں ، اسی لئے میری خواہش رہی کہ میں پولیس آفیسر بنوں .
انہوں نے کہا کہ میں کسی پولیس آفیسر سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی ، اور یہ خواہش بھی اسی لئے رہی کہ میں نے پولیس آفیسرز کو مراعات انجوائے کرتے ہوئے دیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سٹار بن گئی ہوں تو اس کےلئے بھی میں خدا کی بہت شکر گزار ہو کہ اس نے مجھے اتنی عزت دی . انہوں نے کہا کہ شہرت عزت ذلت سب اللہ کے ہاتھ ہوتی ہے وہ جس کو جو چاہے نوازے یہ اسکے فیصلے ہیں . یاد رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی لڑکی ہیں، ان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے.