جنت زبیر نے اپنے نئے زیر تعمیر ڈریم ہاؤس کی تصویر شیئر کر دی لکھا ، خواب سچ ہو گیا

0
140

جنت زبیر ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 43 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، یہ تعداد بالی ووڈ کے ایک ٹاپ اسٹار کے فالورز سے کم نہیں ہے. خطرو‌ں کے کھلاڑی 12 میں اس نوجوان اداکارہ نے دیکھنے والوں کو اپنی انرجی اور اسٹنٹس سے بے حد متاثر کیا. جنت زبیر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور اس تصویر میں وہ اپنے والد کے ساتھ کھڑی اپنا نیا گھر جو کہ زیر تعمیر ہے اسکو دیکھ رہی ہیں. جنت زبیر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا "کیونکہ خواب سچ ہوتے ہیں..!! خوابوں

کے گھر کی کہانی جسے سنتے سنتے میں بڑی ہوئی ہوں وہ آخر کار میری آنکھوں کے سامنے ہے۔ #الحمدللہ۔ رئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی 12 میں ان کے ساتھ شریک ان کے ساتھی راجیو دتیا نے اس پوسٹ کے نیچے لکھا ” تم پر فخر ہے” اسی طرح سے انوشکا سین نے بھی خوشی کا ایموجی بنایا اداکارہ کے متعدد مداحوں نے بھی انہیں نئے گھر کے لیے پوسٹ پر مبارکباد دی۔
جنت زبیر کو ٹی وی پر بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے ان کے ٹی وی شوز پھلوا اور تُو عاشقی نے جنت کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اس میں ان کے کام کو ڈرامہ شائقین نے بہت پسند کیا، یاد رہے کہ ٹی وی کے علاوہ جنت زبیر متعدد میوزک ویڈیوز میں بھی اداکاری کر چکی ہیں.

Leave a reply