جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور میں سیلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا ، نیو جنرل بس سٹینڈ جام پور پر گیس سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوگیا ، دھماکہ کے باعث تین افراد شدید زخمی ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کا ہسپتال پہنچا دیا ، دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی، پابندی کے باوجود غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کا دھندہ نہ رک سکا
راجن پورمیں واقعہ کی کوریج کرنے پر میڈیا کی ٹیم پر حملہ کر دیا گیا ، ایل پی جی دوکان مالک نے کیمرہ اور مائیک چھین کر توڑ ڈالا اور صھافی کو زخمی کر دیا ، پولیس جائے وقوعہ پر تا حال نہ پہنچ سکی ، ضلعی انتظامیہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہو گئی جام پور گیس سلینڈر دھماکہ میں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، صحافیوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ، دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے