20 جنوری کے بعد بڑا معاشی بحران، صوبائی وزیر پھٹ پڑے

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اخباری اطلاعات کے مطابق 20 جنوری تک صنعتوں کو گیس نہیں ملے گی جو انتہائی افسوناک ہے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ ملک کے بڑے شہروں میں بھی گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا سامنا ہے۔وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث شہری لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ صنعتوں کو گیس کی بندش سے بیروزگاری مذید بڑھے گی۔

عوام مہنگائی اور کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی بہت پریشان ہیں۔ لگتا ہے وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔ وفاقی وزراء جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ عوام کو سہولیات دینے کے بجائے لولی پاپ دے رہے ہیں۔

وفاقی حکومت عوام کے مسائل کرے۔ کہیں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہو جائے۔ ہر چیز مہنگی کرکے وفاقی حکومت ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ 15 سے 20 ہزار روپے کمانے والا گھر کیسے چلائے گا۔ یو ٹرن حکومت کو کوئی خوف خدا نہیں رہا۔

Comments are closed.