پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے انکشاف کیا کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکار احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے
اداکار نے اپنی ایک تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی جس میں ان کے ساتھ ایک کتا ہے یہ تصویر اداکار نے اپنے ایک ڈرامے یہ دل میرا کے پس پردہ میں لی اس کے کیپشن میں مداحوں سے سوال کرتے ہوئےلکھا کہ ایک بہت بڑے اور بُرے بھیڑیے سے کون خوفزدہ ہے انہوں نے لکھا کہ انہیں جانوروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے
اداکار نے کہا کہ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ جانور آپ کی محبت کے بدلے آپ کو کتنی محبت دیتے ہیں انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کتوں سے خوفزدہ ہیں تو انہیں تھوڑا سا جانیں اور اس خوف سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کریں
انہوں نے عہد وفا ڈرامے کے ایک منظر کی تصویر جس میں سابق ڈی آئی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل غفور کاکتا ان کے ہمراہ ہے شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سپاہی کا بہترین دوست ماسوائے جب یہ میرے بوٹ کھانے کی کوشش کرتا ہے
واضح رہے کہ احد رضا میر اکثر پالتو کتوں کی تصویر شیئر کرتے نظر آتے ہیں