ٹوکیو:جاپانی زبان کا ہی طریقہ چلے گا ، دیگر زبانوں میں جاپانی زبان اپنا مقام قائم رکھے گی یہ فیصلہ کیا ہے جاپان کے وزارت تعلیم کے کمشین نے ناموں کے ترتیب لکھتے ہوئے ،اطلاعات کے مطابق حکومت جاپان نے سرکاری دستاویزات کے انگریزی اور دیگر مغربی زبانوں کے ترجمے میں آئندہ سال سے جاپانی نام تحریر کرتے ہوئے خاندانی نام پہلے لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،
وزارت تعلیم کے مشاورتی کمیشن برائے قومی زبان نے میں سفارش کی تھی کہ ان زبانوں میں لکھے گئے ناموں کے لیے جاپان کا روایتی طریقہ اپنایا جائے جس سے زبان اورثقافت میں تنوع کی عکاسی ہو گیان زبانوں میں عام طور پر جاپانی نام لکھتے ہوئے فرد کا نام پہلے لکھا جاتا ہے جبکہ جاپانی زبان میں خاندانی نام ہمیشہ پہلے آتا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ جنوری سے سرکاری دستاویزات کے مغربی زبانوں میں ترجموں میں خاندانی نام پہلے لکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔حکومت نے اس فیصلے کی ایک وجہ آئندہ سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس اور پیراولمپکس کو قرار دیا ہے۔