جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سےجاپانی وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت کلین انرجی کمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ مسٹرکافو یاستورو نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں جاری توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے اہم گفتگو کی،

صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ جاپانی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں اچھی ساحت کی حامل ہے، پنجاب میں ونڈ اور سولر کے میدان میں جاپانی کمپنی کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے ، سولر انرجی پاکستان کا مستقبل ہے جاپانی سرمایہ کاوں کو ہر ممکن تعاون دیں گے، موجودہ حکومت ماحول دوست اور مقامی زرائع سے توانائی کی پیداوار کو ترجیح دے رہی ہے، فوکایا کاستورو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محمکہ توانائی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، پنجاب کی انرجی پالیسی سولر کے میدان میں سرمایہ کاروں کیلئے حوصلہ افزا ہے،

مزید پڑھیں
شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

Comments are closed.