جاپان کے صوبہ’ آوموری ‘ کے مشرقی ساحل سے متصل علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی۔
جاپان، ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے
جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح محسوس کئے گئے اور اس کا مرکز 41.0 ڈگری شمالی طول البلد اور 143.1 ڈگری مشرقی طول البلد پر مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔زلزلہ کی وجہ سے ابھی تک کسی طرح کے بڑے نقصان ہونے یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
جاپان کے جوہری مراکز کی نگرانی کرنے والے محکمہ کے مطابق کسی بھی جوہری توانائی مرکز میں غیر معمولی صورت حال کی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی جاپان کے شہر ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 تھی۔عمارتیں گر گئیں تھیں، لینڈ سلائیڈنگ کی متعدد افراد کی موت کاخدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں ہوکائڈو جزیرے پر اندھیرا چھا گیاتھا۔