راولپنڈی :آرمی چیف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات:اہم معاملات اہم بات چیت،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں مختف شعبوں میں دو طرفہ تعاون، خطے کی مجموعی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج زندہ باد:پاکستان میں جاپانی سفیر کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات پاکستان کی خدمات کوسراہا pic.twitter.com/HDCBCjpF54
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 22, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جاپانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ جاپانی سفیر نے کامیاب انخلاء آپریشنز کی بھی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاپانی سفیر نے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔