جاپانی وزیراعظم کی طرف سے بھی آرامکو حملوں کی مزمت
جاپانی وزیراعظم کی طرف سے بھی آرامکو حملوں کی مزمت
جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے 14 ستمبر کو سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ہونے والے حملے کی مزمت کر دی اور کہا کہ اس حملے پوری دنیا کو یرغمال بنا لیا تھا.تا اہم انہوں نے براہ راست ایران کا نام نہیںلیا .
واضح رہے کہ سعودیہ پر ہونے والے حملوں کی ایران مزمت کر چکا ہے اور اس نے کہا ہےکہ اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے.ایران نے تہران میں سوٹزر لینڈ کے سفارت خانے کی وساطت سے امریکہ کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر نوعیت کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔ان حملوں کا مرتکب ٹھہرائے جانے پر ایران نے اپنا حتجاجی مراسلہ بھی امریکہ کو بھیجا ہے. مراسلہ میں آرامکو حملوںکے بعد دی گئی دھمکیوں کا جواب بھی دیا گیا ہے.