جاپانی وزیراعظم تقریر کے دوران دھماکے میں محفوظ، مشتبہ شخص گرفتار

0
49
japanipm

جاپانی وزیراعظم تقریر کے دوران بم دھماکے میں محفوظ، مشتبہ شخص گرفتار

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے بعد جاپانی وزیراعظم کو محفوظ باہر نکال لیا گیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا، حکام کے مطابق ملزم نے اسموک بم پھینکا تھا، جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے بم دھماکے کے بعد انتخابی مہم دوبارہ شروع کردی ہے، حملے میں جاپانی وزیراعظم محفوظ رہے،

جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے خطاب کے مقام پر زورداردھماکے کی آواز آئی تھی جس کی تحقیقات کی جارہی ہے لوگوں کی پریشانی کا باعث بننے پر معذرت چاہتا ہوں ملک کے لیے انتخابات اہم ہیں جو ہونے جا رہے ہیں ہمیں انتخابات کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے

جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

واضح رہے کہ دھماکا عین اس وقت ہوا جب جاپانی وزیراعظم تقریر کر رہے تھے، ایک شخص نے اسموک بم پھینکا ، سیکورٹی اداروں نے ملزم کو دبوچ لیا،اس واقعے نے سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کی یاد دلا دی جنہیں گزشتہ سال جولائی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، 15 اپریل کو ہونے والا دھماکہ اس حملے سے کافی مشابہت رکھتا ہے جو 8 جولائی 2022 کو جاپان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم ایبے پر ہوا تھا ، آج ہونے والے دھماکے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زور دار دھماکہ کے بعد دھواں پھیل گیا اورافرا تفری کا ماحول ہے، لوگ بھاگ رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ساڑھے گیارہ بجے اسموک بم پھینکا گیا

Leave a reply