ٹوکیو: جاپان میں "آفات سے بچاؤ کا دن” زلزلے کے بعد بچاؤ کی مشقیں،وزیراعظم بھی شریک ہوئے،اطلاعات کے مطابق جاپان میں پہلی ستمبر کو آفات سے بچاؤ کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1923 میں آنے والے گریٹ کانتو زلزلے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس زلزلے سے ٹوکیو اور اردگرد کے علاقوں میں 1 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
رواں سال اس مشق میں فرض کیا گیا تھا کہ مغربی جاپان کے واکایاما پریفیکچر کے ساحل کے نزدیک صبح 7 بجے کے قریب سمندر میں زلزلہ آیا ہے، جس کا میگنی چیوڈ 9.1 ہے۔
وزیراعظم آبے شنزو نے مشق کے لیے صبح 9 بجے نیوز کانفرنس شروع کی۔انہوں نے ٹوکیو میں اپنے دفتر سے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے آفات کی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا۔
مغربی جاپان میں توکُوشیما پریفیکچر نے خطے میں نئے کورونا وائرس کے دوران شدید ترین زلزلہ آنے کی فرضی صورتحال کی بنیاد پر پیر کی شب بھر مشقیں کیں۔ان مشقوں میں 25 مقامی افراد نے حصہ لیا۔ پیر کی شب انہوں نے انخلا کرنے والوں کے رات گزارنے کے لیے گتے سے بیڈ اور تقسیم کے لیے پارٹیشنز بنائیں۔
منگل کے روز انہوں نے انخلا کرنے والوں کے خیموں میں آنے کے طریقہ کار پر عمل کی مشق کی۔ انہوں نے ان افراد کو ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھتے ہوئے قطار میں کھڑا ہونے کی ہدایت کی اور رہائشی مقام میں داخل ہونے سے قبل جراثیم کُش ادویات سے ان کے ہاتھ صاف کیے گئے۔








