مظفرگڑھ، دائرہ دین پناہ پولیس کی ملک محمد ایوب ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 2 عدد پسٹل 30 بور اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے حوالات بند کر دیا
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک محمد ایوب کی پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوروں پر ریڈ کرکے دو ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے تھانہ سٹی کوٹ ادو سے چوری شدہ موٹر سائیکل ھنڈا 70 ماڈل 2019 مالیتی /70000 روپے اور دو عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیے۔
ملزمان محمد الیاس شاہ اور منتظرمہدی شاہ تھانہ دائرہ دین پناہ اور تھانہ سٹی کوٹ ادومیں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔جن کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمات نمبر 78/21اور 79/21درج رجسٹر ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکےحوالات بند کیا موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ناسور ہیں ان کے لیے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی.
مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ*