جشن آزادی سپورٹس میلہ

0
70

قصور
جشن آزادی کرکٹ سپورٹس میلہ اختتام پذیر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دونوں ٹیمیں برابر ، ٹائی ہونے والے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی حلقہ پی پی 178 کے امیدوار ایم پی اے میاں حمبل ثناء کریمی اور ٹورنا منٹ کے چیف کنٹرولر رانا الیاس خاں نے انعاما ت تقسیم کئے
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کرکٹ سپورٹس میلہ کا انعقاد 14اگست کو کیا گیا تھا جس میں کراچی ، لاہور ، فیصل آباد ، کوٹ رادھاکشن ، پتوکی ، پھول نگر ، چھانگا مانگا ، چونیاں ، الہ آباد ، کنگن پور ، روڈے ، بدھوکی ، ویر سنگھ والا ، ٹبی دیال سنگھ مقام ، بھاگوکی سمیت دیگر شہروں و دیہات کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور تماشائیوں سے خوب داد حاصل کی کئی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد مقام لائنز اور راؤ شہباز الیون بدھوکی ، کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں جنہوں نے سنسنی خیز کھیل پیش کیا لیکن ایک دوسرے کو مات نہ دے سکیں بالا خر دونوں ٹیمیں برابر ہو گئیں ، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی امیدوار ایم پی اے میاں حمبل ثناء کریمی نے انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی خوب داد رسی کی اور بطور حوصلہ افزائی ٹورنا منٹ انتظامیہ کو 50000 ہزار نقدی رقم دینے کا اعلان کیا میاں حمبل ثناء کریمی ، رانا الیاس خاں ، عبدالمجید بگا ، مہر شاکر ، سمیت معززین علاقہ ، نے ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا فیاض اسلم ، رانا وکیل سلیم ، رانا توصیف ، رانا اکرم ، رانا ندیم ، امانت سِدّھو ، ذوالفقار علی ، رانا عثمان اور مقام کے دیگر نوجوانوں کو کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک باد پیش کی اور علاقہ بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

Leave a reply