وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے حکومت کی 2سالہ کارکردگی پیش کریں گے،ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے،قائدین پاکستان نے مسلمانوں کی سیاست اور ثقافت کےلیے جدوجہد کی،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان محنتی اور دیانت دار لیڈر ہیں،وہ حکومت بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کی خدمت ہو، عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر عبور کررہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے غلط اور صحیح کی سیاست کی، احتساب ،انصاف،میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم کا وژن ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی میں دائمی حریف کے مقاصد کودیکھنا ہوتا ہے،بھارت پاکستان کو سفارتی تنہائی سے دوچار کرنے کا خواہشمند ہے،ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے،گزشتہ دور میں پاکستا ن کا وزیرخارجہ ہی نہیں تھا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ نیپال اور بنگلہ دیش کابھارت سے متعلق ردعمل سب کےسامنے ہے ،پاکستان کا خطے کےممالک سے تعلقات میں استحکام کو مزید فروغ دیناہے ،افریقی ممالک سے تجارتی اشتراک اور باہمی تعلقات کی بہتری پر توجہ دی گئی،سی پیک بہترین منصوبہ ہے ، ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہیںکورونا کی صورتحال میں مشکل فیصلے کیے اور آج حکمت عملی کو دنیابھر میں سراہا جارہا ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک بھارت کے ناپاک عزائم کا شکار ہیں،چین پاکستان کا دیرینہ اور آزمایا ہوا دوست ہے،افغانستان میں قیام امن کےلیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم عمران خان کہتے رہے افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے،کورونا کی وجہ سے دنیا کا منظرنامہ بدل رہا ہے،مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر عمران خان نے اٹھایا ،دنیا نے مقبوضہ کشمیرپر پاکستان کاموقف تسلیم کیا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری ،نوازشریف اور عمران خان کی یو این اسمبلی میں تقاریر کاجائز ہ لیں،عمران خان نے یواین اسمبلی میں اسلام ،مقبوضہ کشمیر اور یورپی ممالک کے تعصب پر بات کی ،زراعت ملک کا اہم شعبہ ہے جس کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ،پی ٹی آئی نے زراعت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے رائٹ اور لیفٹ کی سیاست ختم کی، ہم ملک میں کسی قسم کی تقسیم پر یقین نہیں رکھتے ،دشمن ہماری معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے،مشکل حالات میں اہم معاملات میں کامیابی حاصل کی،

Leave a reply