جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا کرنے کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں اور رعائیتی پیکج
باغی ٹی و ی : غلام سرور خان وزیر ہوابازی نے کہا کہ 14 اگست سے سکھر، ملتان اور گوادر کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
پی آئی اے نے اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کیلئے یوم آزادی کی چھٹیوں میں گلگت اور سکردو کے لئے بھی رعائتی کرایوں کے ساتھ خصوصی اضافی پروازیں چلا رہی ہے.
جشن آزادی پیکج کے تحت اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے مابین پروازوں پر 14 فیصد رعائتی کرائے اور سامان کی حیران کن حد 73 کلو جاری ہے.برطانیہ اور یورپ کے لئے پی آئی اے کا متبادل فضائی آپریشن بحالی کی طرف گامزن ہے . 14اگست سے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت فضائی آپریشن بحال ہوگا .
پیرس کے لئے بھی پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا .15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد اور 16 اگست کو اسلام آباد سے پیرس پرواز روانہ ہو گیپیرس سے اسلام آباد کی دوسری پرواز 29 اگست اور اسلام آباد سے پیرس 30 اگست کو روانہ ہو گی۔
غلام سرور خان وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ حکومت پاکستان کے خصوصی تعاون اور کوششوں سے یورپ اور برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کے تحت پروازوں کی بحالی ممکن ہوئی۔
حکومت یورپ اور برطانیہ کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی
ہے۔